دانیال ظفر کا چیخنے کے انداز میں گانا وائرل،مداحوں کا اظہار ناپسندیدگی
لاہور (شوبز ڈیسک )دانیال ظفر کی ایک لائیو پرفارمنس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، ویڈیو میں سیاہ لباس پہنے گلوکار کو راک موسیقی کے انداز میں چیختے ہوئے گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کو ان کا یہ انداز پسند نہیں آیا۔
دانیال ظفر کی سٹیج پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے انہیں تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا جبکہ بعض افراد نے دلچسپ تبصرے بھی کئے ۔ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ وہ ایسے گا رہے ہیں جیسے جراثیم کش دوا مانگ رہے ہوں جبکہ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں اسے بہرے افراد کیلئے بہترین پرفارمنس قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments