ماہرہ حاملہ خواتین سے ناروا سلوک کرنے والوں پر برہم

ماہرہ حاملہ خواتین سے ناروا سلوک کرنے والوں پر برہم

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں امید سے ہیں اور اور اپنے دوسرے بچے کی آمد کی منتظر ہیں۔

41سالہ ماہرہ خان کو عمر کے حوالے سے بچہ پیدا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا تاہم انہوں نے وقار اور بردباری کے ساتھ تنقید برداشت کی اور مبارک باد دینے والوں کی بے پناہ محبت پر توجہ مرکوز رکھی۔ماہر ہ خان نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہاہے کہ کوئی بھی عورت حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش کے بعد اپنے ساتھ کئے جانے والے سلوک کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔اداکارہ نے برہم انداز میں ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو خواتین کی زندگی کے اس حساس اور نازک مرحلے میں ان کے ساتھ نامناسب اور تکلیف دہ رویہ اختیار کرتے ہیں۔اداکارہ کے اس پیغام پر مداحوں نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے ان کی حمایت کی اور انہیں خوش رہنے کی دعائیں دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...