پیرس : جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس شروع
پیرس(اے ایف پی)جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس پیرس میں شروع ہوگیا، جس میں یورپی رہنما امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پر زور دیں گے کہ روس یوکرین جنگ کا کوئی بھی ممکنہ امن معاہدہ کیف کے مفادات کے منافی نہ ہو اور ایران کے ساتھ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ کیا جائے۔
اجلاس میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ یہ اجلاس ایسے وقت ہو رہا ہے جب یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی ثالثی میں روس اور یوکرین کے مذاکرات ابوظہبی میں شیڈول ہیں۔ یورپی ممالک کو خدشہ ہے کہ یوکرین پر ناموافق شرائط مسلط کی جا سکتی ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ کو مذاکرات کی میز پر جگہ ملنی چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments