پہلی بار ملک میں ووٹرز آبادی کے 50فیصد سے زائد ہوگئے

پہلی بار ملک میں ووٹرز آبادی کے 50فیصد سے زائد ہوگئے

10کروڑ 59لاکھ ووٹرز میں سے کم و بیش 5کروڑ 92لاکھ 55ہزار مرد ہیں

کراچی (رپورٹ :عبد الجبار ناصر، صلاح الدین علی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں اضلاع کے حساب سے ووٹرز کی تازہ ترین فہرست جاری کی ہے جسکے مطابق ملک بھر میں 10کروڑ 59لاکھ55ہزار 409ووٹرز ہیں۔ سندھ میں آبادی کے مقابلے میں سب سے کم ووٹرز تھر پار کر میں ہیں جو تقریباً 35 فیصد ہیں جبکہ سب سے زیادہ ووٹرز (تقریباً 63 فیصد) کراچی کے ضلع وسطی میں ہیں۔ چھٹی مردم شماری 2017 کے مطابق پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520 ہے ۔ ان میں 51 فیصد ووٹرز ہیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ووٹرز نے آبادی کے مقابلے میں 50 فیصد کی حد عبور کی ہے ۔ 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 263 ووٹرز مرد اور 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 146 خواتین ہیں۔ پنجاب میں 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 870 میں سے 3 کروڑ 36 لاکھ 79 ہزار 993 مرد اور 2 کروڑ 69 لاکھ 92 ہزار 877 خواتین، سندھ میں 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 میں سے ایک کروڑ 24 لاکھ 36 ہزار 844 مرد اور 99 لاکھ 54 ہزار 400 خواتین، خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 میں سے 87 لاکھ 5ہزار 831 مرد اور 66 لاکھ 10 ہزار 468 خواتین، بلوچستان میں 42 لاکھ 99 ہزار 494 میں سے 24 لاکھ 86 ہزار 330 مرد اور 18 لاکھ 13 ہزار 264 خواتین، فاٹا میں 25 لاکھ 10ہزار 154 میں سے 15 لاکھ 7 ہزار 902 مرد اور 10 لاکھ 2 ہزار 252 خواتین اور اسلام آباد میں 7 لاکھ 65 ہزار 348 میں سے 4 لاکھ 7 ہزار 463 مرد اور 3 لاکھ 57 ہزار 885 خواتین ووٹرز ہیں۔درجہ ذیل چارٹ میں سندھ کے 29 اضلاع کی آبادی ، ووٹرز اور آبادی کے مقابلے میں ووٹرز کا تناسب دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں