الیکشن سے قبل اہم شخصیات کو نشانہ بنا ئے جانے کا خطرہ، الرٹ جاری

الیکشن سے قبل اہم شخصیات کو نشانہ بنا ئے جانے کا خطرہ، الرٹ جاری

بلاول بھٹو، آفاق احمد، عامر خان، خواجہ اظہارالحسن، فیصل واؤڈا، ذوالفقار مرزا شامل مراسلے میں صوبائی حکومت کو ان افراد کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی سلامتی پر مامور ادارے نے کراچی اور سندھ کی اہم شخصیات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی پر مامور ادارے نے پولیس اور دیگر ادارو ں کو کراچی کی اہم سیاسی شخصیات پر حملوں کے خدشات کے حوالے سے مراسلہ ارسال کیا ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ مذکورہ افراد کی سیکیورٹی کو غیر معمولی بنایا جائے ۔ ذرائع کے مطابق اہم شخصیات میں بلاول بھٹو زرداری، عارف قریشی، آفاق احمد، عامر خان، فیصل سبزواری، خواجہ اظہارالحسن، فیصل واؤڈا اور علی زیدی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی لسانی جماعت کے عسکری ونگ کے کارندوں پر مشتمل ٹیم کو حملے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ مراسلے میں صوبائی حکومت کو ان افراد کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ مذکورہ مرا سلہ ہوم سیکریٹری سندھ، آئی جی اور ڈی جی رینجرز کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب اندرون سندھ بدین میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کی فیملی سمیت جی ڈی اے کے رہنماؤں پر حملوں کے خدشات کے پیش نظر پولیس کو مذکورہ افراد کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں