انتخابی مہم 23اور 24جولائی کی درمیانی شب ختم کرنیکا حکم

انتخابی مہم 23اور 24جولائی کی درمیانی شب ختم کرنیکا حکم

ذرائع ابلاغ پر انتخابی مہم سے متعلق کسی نوعیت کی اشتہار بازی پر بھی پابندی ہو گی

اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو 23اور 24جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کے احکامات دیدیئے اور ذرائع ابلاغ پر انتخابی مہم سے متعلق کسی بھی نوعیت کی اشتہار بازی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کا تقاضا ہے کہ پولنگ سے 48گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کر دی جائے اس لئے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو 23اور 24جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور ذرائع ابلاغ میں انتخابی مہم سے متعلق کسی بھی نوعیت کی اشتہار بازی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں