این اے 60:پی ٹی آئی رہنمائوں کی ٹکٹ کیلئے لابنگ شروع

این اے 60:پی ٹی آئی رہنمائوں کی ٹکٹ کیلئے لابنگ شروع

شیخ رشید کے اعلان کے بعد امیدواروں کی دوڑیں ، قیادت سے رابطے تیز کردئیے ٹکٹ کا حتمی فیصلہ عمران اور تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ ہی کریگا ، پارٹی ذرائع

راولپنڈی(رضوان قاضی)عام انتخابات کے بعد راولپنڈی کے حلقہNA-60 سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی طرف سے امیدوارکے اعلان کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کی دوڑیں لگ گئیں ،سابق امیدواربھی ٹکٹ کے حصول کیلئے میدان میں آگئے ،اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی طرف سے اپنے بھتیجے سابق ٹائون ناظم شیخ راشدشفیق کو الیکشن لڑانے کا اعلان کیاگیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے بھی ٹکٹ کے حصول کیلئے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ، پارٹی ذرائع کے مطابق ٹکٹ کے زاہد کاظمی ،چوہدری مصدق گھمن ،ساجد علی قریشی، شہریارریاض ، میجر انیس سلطان، ارج شاہ نواز،مرتضیٰ ستی، ہارون ہاشمی چوہدری اصغر ایڈووکیٹ خواہشمند ہیں، پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ ٹکٹ کا حتمی فیصلہ عمران خان اور پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا، ٹکٹ کے خواہشمندوں نے پارٹی کی ا علٰی قیادت سے رابطے تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ووٹرزسے رابطوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں