ایک خاندان کے باپ بیٹی، میاں بیوی اسمبلیوں میں پہنچ گئے

ایک خاندان کے باپ بیٹی، میاں بیوی اسمبلیوں میں پہنچ گئے

سیدقائم علی شاہ پی ایس26،ان کی بیٹی نفیسہ شاہ این اے208سے کھڑی ہوئیں جاویدشاہ جیلانی این اے210سے اوراہلیہ ڈاکٹرمہرین بھٹوخصوصی نشست پرآئی ہیں

خیرپور (رپورٹ : عبید شاہ) خیرپو رمیں ایک ہی خاندان کے باپ بیٹی او رمیاں بیوی اسمبلیوں میں پہنچ گئے ۔ سید قائم علی شاہ سندھ اسمبلی کے اور ان کی بیٹی نفیسہ شاہ قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ سید جاوید علی شاہ جیلانی کے علاوہ ان کی اہلیہ ڈاکٹر مہرین بھٹو قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوگئی ہیں۔ قائم علی شاہ پی ایس 26 سے کھڑے ہوئے تھے ۔ جی ڈی اے نے ان کے مقابل مقامی تاجر عبدالغفار شیخ کو ٹکٹ دیا تھا۔ مقابلہ دلچسپ رہا۔ قائم علی شاہ 48 ہزار ووٹ لے کر 20 ہزار ووٹوں کے فرق سے جیتے ۔ نفیسہ شاہ این اے 208 پر کھڑی ہوئی تھیں۔ ان کے مقابل جی ڈی اے نے سید غوث علی شاہ کو میدان میں اتارا۔ قائم علی شاہ کے بھانجے سید جاوید علی شاہ جیلانی این اے 210 سے پی پی پی کے امیدوار تھے ۔ جی ڈی اے نے ان کے مقابل پیر کاظم علی شاہ لکھیاری کو ٹکٹ دیا۔ جاوید علی شاہ جیلانی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ۔ ان کی اہلیہ ڈاکٹر مہرین بھٹو خواتین کی نشست پر کامیاب ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں