ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12اگست کو طلب
ذی الحج 1439ھ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 اگست،
کراچی (اسٹاف رپورٹر) 29ذیقعد اتوار کے روز کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے ، جب کہ ماہرین فلکیات نے چاند اتوار کو نظر آنے کی پیش گوئی کر دی ہے ۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کی شام محکمہ موسمیات کمپلیکس کراچی میں مرکزی چیئر مین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہو گا، جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے ۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اس بار ذیقعد کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہونے کا امکان ہے اور 12 اگست اتوار کے روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ، جس کے باعث یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر اور عید الاضحی 22 اگست بروز بدھ 10 ذی الحج کو ہو گی، جب کہ اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں بدھ کو ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے ، جب کہ فرزندان اسلام 21 اگست بروز منگل کو فریضۂ حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔