مقبوضہ کشمیر: پولیس افسروں کی بغاوت

مقبوضہ کشمیر: پولیس افسروں کی بغاوت

مقبوضہ کشمیر میں پو لیس افسروں نے بغاوت کردی ، دھڑا دھڑ استعفے دینے لگے

(دنیا مانیٹرنگ) ،جبکہ استعفوں کے اعلان کی ویڈیو بھی وائرل ہو نے لگی پہلے تو سر کاری حکام ان اطلاعات کی تر دید کر تے رہے مگر گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا کہ پو لیس افسر ملازمت چھوڑ رہے ہیں تا ہم ان کی تعداد زیادہ نہیں ۔ کشمیر ی پو لیس افسر استعفوں کے ساتھ قوم سے معافی بھی مانگ رہے ہیں ۔ ایسی ایک ویڈیو میں اننت ناگ کے سپیشل پولیس افسر بشیر احمد شاہ کو سفید کاغذ کیساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس پر اردو میں لکھا ہے کہ وہ ملازمت سے مستعفی ہو رہا ہے ۔ اسے لوگوں سے مالی مدد کی اپیل کرتے بھی سنا جا سکتا ہے ، کیونکہ وہ ایک غریب آدمی ہے ۔ وہ اپنے بھائیوں ( حریت پسندوں )کو پیغام دینا چاہتا ہے کہ بطور سپیشل پولیس افسر مزید کام نہیں کریگا۔ گزشتہ 2دنوں میں جنوبی کشمیر کے علاقوں کولگام، شوپیاں، پلوامہ، اونتی پورہ، ترال اور اننت ناگ سے بشیر شاہ کے انداز میں درجنوں پولیس اہلکار استعفے کا اعلان کر چکے ہیں۔بعض مقامات پر مساجد کے آئمہ نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے استعفے کے خطوط پڑھ کر سنائے ۔ استعفوں کا یہ سلسلہ حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض نیاکو کے آڈیو پیغام کے بعد شروع ہوا ہے جس میں انہوں نے سپیشل پولیس افسروں سے کہا تھا کہ وہ اپنی ملازمتیں چھوڑ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں