این اے 56، پی پی 3:پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

  این اے 56، پی پی 3:پیپلز پارٹی  کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

اٹک میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 اور پی پی پنجاب 3 پر پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے

اٹک (این این آئی)امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار سردار سلیم حیدر، پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز حاجی اختر اور دیگر نے فتح جنگ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی جانب سے زلفی بخاری کے والد واجد بخاری اور ممبر صوبائی اسمبلی یاور بخاری نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ میں اپنے ووٹرز، کارکنوں اور خاندان سمیت پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔ حمایت کا اعلان

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں