پی آئی اے کی 80ایئر ہوسٹسز فارغ
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے 80 ایئر ہوسٹسز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے 80 ایئر ہوسٹسز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ نے دو سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والی مختلف سٹیشنز کی ایئر ہوسٹسز کے کنٹریکٹ منسوخ کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بے روزگار ہونے والی ایئر ہوسٹسز میں کراچی کی 24لاہورکی 36،پشاورکی 3اور اسلام آباد کی 8 ایئر ہوسٹسز شامل ہیں ۔اے وی پی فلائٹ سروسزنادیہ خان نے چھانٹیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے 1850 میں سے 1637 فضائی میزبان ڈیوٹی پرموجود ہیں۔ نادیہ خان کاکہناتھا کہ فضائی میزبانوں کی قلت کی وجہ سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا اندیشہ ہے فضائی میزبانوں کی مکمل ٹریننگ پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں ۔ان کاکہناتھا موجودہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق بے روزگار کرنے کے بجائے روزگار فراہم کرے ۔