وزیراعظم کا دورہ چین , کیا ہوگا?

وزیراعظم کا دورہ چین , کیا ہوگا?

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو زیادہ بامقصد اور اہم بنانے کیلئے دفتر خارجہ روسی صدر پوٹن کے ساتھ ان کی ملاقات کیلئے کوشاں ہے

(طارق عزیز) ، کوشش یہ کی جارہی ہے کہ شنگھائی فیسٹیول کے موقع پر روسی صدر کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرا دی جائے جو پاکستان کیلئے ایک بڑی کامیابی تصور ہو گی جبکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران ویتنام کے صدر سے ملاقات طے ہو چکی ہے ، وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں 4ارب ڈالر کا امدادی پیکیج رکھیں گے ۔روزنامہ دنیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو کامیاب، بامقصد اور زیادہ اہم بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، اس مقصد کیلئے عمران خان اور ویتنام کے صدر کی ملاقات طے پاگئی ہے ، شنگھائی فیسٹیول میں شرکت کیلئے روسی صدر پوٹن ان دنوں چین میں موجود ہوں گے ۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 4ارب ڈالر کا امدادی پیکیج لیکر چین پہنچ چکے ہیں، توقع ہے کہ چین سعودی عرب کی طرح پاکستان کے سٹیٹ بینک میں تقریباً 2ارب ڈالر رکھنے پر راضی ہو جائے گا شاید پاکستان کو 4ارب ڈالر کی امداد نہیں دے گا،امدادی پیکیج کی رقم وزیراعظم عمران خان کی ڈیمانڈ سے یقینی طور پر کم ہو گی، وزیراعظم عمران خان کا عوامی ہال میں بھرپور استقبال اور گارڈآف آنر ہو گا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرمایہ کار کانفرنس میں شرکت کریں گے اور چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گے ، وزیراعظم عمران خان ریلویز کیلئے 8ارب ڈالر کی چینی امداد کم کرنے کی درخواست کریں گے ، اس کے بدلے میں خیبرپختونخوا میں منصوبوں پر زور دیں گے ۔رپورٹ کے مطابق چین، وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرے گا کہ وہ سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں ہمارے ساتھ کس طرح چلنا چاہتے ہیں،اس کا کھل کر اظہار کیا جائے اور اگر کوئی تحفظات ہیں تو بغیر لگی لپٹی چین کو آگاہ کیا جائے ، وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران بہت سی باتیں، شکوک وشبہات رفع کرنے کیلئے چین پاکستان پر زور دے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں