خادم رضوی کو حفاظتی تحویل میں لیکر مہمان خانے منتقل کر دیا:وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ خادم رضوی کوحفاظتی تحویل میں لے کرمہمان خانے منتقل کردیا ۔
اسلام آباد(دنیا نیوز)وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ خادم رضوی کوحفاظتی تحویل میں لے کرمہمان خانے منتقل کردیا ۔25نومبرکی احتجاجی کال واپس نہ لینے پرکارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا عوام کے جان ومال اوراملاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔