نومولود بچوں کی شرح اموات،پاکستان سب سے خطرناک ملک
پاکستان نومولود بچوں کی شرح اموات کے لحاظ سے دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک ہے جہاں ہر 22ویں بچے کی پیدائش کے بعدایک کی موت ہوتی ہے
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نومولود بچوں کی شرح اموات کے لحاظ سے دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک ہے جہاں ہر 22ویں بچے کی پیدائش کے بعدایک کی موت ہوتی ہے ۔یونیسف کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نومولود بچوں کی شرح اموات 46فیصد تک ہے جس کی وجہ سے پاکستان نومولود بچوں کی شرح اموات کے لحاظ سے سب سے خطرناک ملک قرار پایا ہے رپو رٹ کے مطابق نومولود بچوں کی شرح اموات کے حوالے سے جاری ہونے والی فہرست میں 10 بدترین ممالک میں پاکستان سمیت سنٹرل افریقن ریپبلک،افغانستان ،صومالیہ،جنوبی سوڈان ،مالی وغیر ہ شامل ہیں رپورٹ کے مطابق نومولود بچوں کی شرح پیدائش کے حوالے سے سب سے محفوظ ملک جاپان کو قرار دیا گیا ہے جہاں پر شرح اموات صرف 1فیصد ہے جبکہ دیگر محفوظ ممالک میں سنگاپور،آئس لینڈ ،فن لینڈ ،سلووینیا،ایسٹونیا ،کوریا اور ناروے شامل ہیں۔