وزیر اعلیٰ کے حلقہ میں 102 افراد کو ایک کروڑ 6 لاکھ کے قرض جاری

 وزیر اعلیٰ کے حلقہ میں 102 افراد کو ایک کروڑ 6 لاکھ کے قرض جاری

وزیر اعلٰی عثمان بزدار کے اپنے حلقے تونسہ میں 102افراد کو ایک کروڑ 6لاکھ روپے کے قرضے دیدیئےگئے ۔

لاہور(رپورٹ:محمد حسن رضا سے )پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کے فنڈز سے کشیدہ کاری کی مد میں رقم فراہم کی گئی ہے ۔ روزنامہ دنیا کی جانب سے کی جانیوالی تحقیقات کے مطابق قرض لینے والے افراد نے مکمل پتہ نہیں لکھا جبکہ کچھ افراد کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک دو مرتبہ جاری کئے گئے ۔ قرض لینے والوں میں ایک نام تو مکمل ہی نہیں لکھا گیا جو شاہ ٹرائبل ایریا تونسہ شریف ہے ، دیگر میں نازیہ کوٹ قیصرانی تونسہ شریف، پروین تونسہ شریف سٹی،سبحان تونسہ شریف سٹی، مسرت تونسہ شریف سٹی، آسیہ برتی تونسہ شریف، مریم تونسہ شریف سٹی،بلوچ منگروتھ تونسہ شریف، مسرت موسیٰ کوٹ تونسہ شریف، زبیدہ تونسہ شریف، بولان تونسہ شریف سٹی، سکینہ محلہ فاروقیہ تونسہ شریف، وجیحہ ، اسامہ، صغریٰ،فاطمہ، معصومہ، زینب، سمرین، کنول، لاریب، صیم، بتول، الحمد، رحمت، انیلہ، فرحان، بشیر، ردا، بخت، امیر، گل ، رومان، ممتاز کا تعلق تونسہ شریف سٹی سے ہے ، جبکہ محلہ درکھن والاتونسہ شریف سے بھی کچھ افراد تعلق رکھتے ہیں جن میں تسلیم، عنایت، ریان، عبداللہ ، قاسم، عمر، جواد آزاد، ثمراء، بختاور، انعم، مصباح، حسن ، اقصیٰ، شبانہ شامل ہیں، جبکہ بستی کوسر تونسہ شریف، محلہ نظام آباد تونسہ، پٹھان کوٹ تونسہ، سنجر شاہی تونسہ شریف، محلہ ہوتیانہ والا تونسہ شریف، خواجہ ٹائون تونسہ شریف، خواجہ ٹائون تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی لاکھوں روپے کے چیک دئیے گئے ہیں، جن میں مزمل، الٰہی،امام، نظام، اٹریٹ ، رخسانہ، ریاض، سامعیہ، ثنا، ثمینہ، ثنا، عابد ، اصغر، الفرید، مجید، عزیز، زائینو، شمائلہ ، محمود ، زنیرہ، تانیہ، اجالا، راول، حسین، نور، گلفام، خضر، نوشابہ، علی، شہباز، اویس، فہد ، اقبال، جائون ، شوکت ، شمس، امام، تاج، حیدر، سونیہ، ثقلین، حنیف، شہراز، نصرت، توبہ، زروت، سلمان، ام امین، سرائیکی اور جی ایم شامل ہیں۔ اس حوالے سے ریجنل ڈائریکٹوریٹ ڈیرہ غازیخان پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے افسران کا کہنا ہے کہ یہ قرضہ دیا گیا ہے ا ور اس کے لئے فہرست ہم نے نہیں بنائی ، جو فہرست ہمیں فراہم کی گئی ہم نے ان کو قرضہ جاری کر دیا ، اس کی منظوری دی گئی ہے لیکن یہ بتانا ضروری نہیں کہ کس اجلاس میں اور کب دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں