پہلا روزہ 7مئی کو ہونے کا امکان

پہلا روزہ 7مئی کو ہونے کا امکان

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں رمضان المبارک کا چاند 5مئی (29 شعبان)کو نظر نہ آنے کے قوی امکانات ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں رمضان المبارک کا چاند 5مئی (29 شعبان)کو نظر نہ آنے کے قوی امکانات ہیں جبکہ سعودی عرب اور اس کے ہمسایہ ممالک میں 5 مئی کو ہی چاند کی رویت ہوگی۔ تاہم پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں پہلا روزہ منگل 7مئی کو ہوگا۔جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلانیٹری ایسٹرو فزکس کے سابق ڈائریکٹر اور معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق رمضان کے چاند کی پیدائش 5مئی 2019کو پاکستان کے وقت کے مطابق علی الصباح 3بج کر45منٹ پر ہوگی اور اسی روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 15گھنٹے اور18منٹ ہوگی۔ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق غروب آفتاب کے وقت اس کی افق سے بلندی صرف 7 ڈگری ہوگی اور ان حالات میں ہلال کا نظر آنا ناممکن ہے ، اسی سبب 5مئی کو غروب آفتاب کے وقت پاکستان میں کسی بھی مقام پر رمضان کا ہلال نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ چنانچہ پاکستان میں رمضان کا چاند 30شعبان 6مئی کو نظر آ سکے گا اور پہلا روزہ منگل 7مئی کو ہوگا ۔ جبکہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ ایران میں بھی چاندکی رویت 6مئی کو ہی ہوگی اور ان ممالک میں بھی رمضان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں