رمضان کے بعددھرنے کااعلان
پاکستا ن تحریک انصاف (گلالئی)کی سربراہ عائشہ گلالئی نے رجسٹرڈ چھوٹی سیاسی پارٹیوں پر مشتمل ‘پاکستان پیٹریاٹ ڈیموکریٹک الائنس’نامی اتحاد کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ چھوٹی جماعتوں کے اجلاس میں مجھے اتحاد کی سربراہی سونپی گئی ہے ۔
اسلام آباد (اے پی پی،آئی این پی) اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں 2 سو کے قریب مختلف چھوٹی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔رمضان کے بعدڈی چو ک میں دھرنا دیں گے ،بلاول کو صاحبہ کہنا عورتوں کی تضحیک کے برابر ہے ،بلاول اور مولانا فضل الرحمان کی توہین کرنا قابل مذمت ہے ۔