2022میں ہمارا پہلا خلا باز خلا میں جائے گا ،فواد چودھری

2022میں ہمارا پہلا خلا باز خلا میں جائے گا ،فواد چودھری

رویت ہلال سے متعلق پانچ سال کا کیلنڈر 15رمضان المبارک سے پہلے آ جائیگا

اسلام آباد(نامہ نگار )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ رویت ہلال سے متعلق پانچ سال کا کیلنڈر 15 رمضان المبارک سے پہلے آجائے گا،جس کے بعد وہ کابینہ کے پاس جائے گا ، تمام علماء ہمارے لئے قابل احترام ہیں،2022میں ہمارا پہلا خلا باز خلا میں جائے گا ، بھارت کو غلط فہمی ہے کہ وہ ہم سے آگے نکل گیا ہے ہم اسے مات دیں گے ،پاکستان حلال اتھارٹی اب فعال ہو جائے گی، تمام لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کریں گے ، ملک میں 1500کے قریب سرکاری اسکولوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سائنس اسکول بنائیں گے ،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے وزارت اطلاعات میں بھی اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا تھا ، ہم نے کوشش کی کہ ایڈورٹائزمنٹ کے نظام میں شفافیت آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں