رانا ثنا اللہ کی گرفتاری،اہلیہ نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا
صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر اُنکی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا
لاہور (سیاسی رپورٹر)صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر اُنکی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا، نبیلہ ثنا اللہ نے وکلاٹیم کی مشاورت سے اقوام متحدہ کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو خط بھجوا دیا۔رانا ثنا اللہ کی اہلیہ کی جانب سے دو صفحوں پر مشتمل یہ خط اقوام متحدہ کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو بھجوا یا گیا ہے ۔ جس کے متن میں کہا گیا ہے میرے خاوند کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ، اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے ۔کمیشن آن نارکوٹکس اینڈ ڈرگز اس مشکوک واقعہ کی تحقیقات کرے ، رانا ثنا کی گاڑی میں موجود چار موبائلز ،آئی پیڈ ،پرس اور ساٹھ ہزار روپے تھے وہ بھی ہمیں نہیں دئیے گئے ، رانا ثنا اللہ پہلے ہی کہہ چکے تھے اُنکا قتل یا گرفتار کر لیا جائے گا ،ریاست نے اُنکی گرفتاری کر کے ایک اچھی ساکھ کے ادارے اے این ایف کی بدنامی کی،خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی اختلاف پر انھیں گرفتار کرایا ،رانا ثنا اللہ کو حکومت پر تنقید کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ، ہمیں موجودہ حکومتی اداروں سے انصاف کی توقع نہیں اس لئے اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے ۔ اقوام متحدہ ، رجوع