’گڈ بائے مسٹر چپس‘ کو ایف اے کے نصاب سے ختم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ

 ’گڈ بائے مسٹر چپس‘ کو ایف اے کے  نصاب سے ختم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ

گڈ بائے مسٹر چپس کو ایف اے کے نصاب سے ختم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

لاہور(سید سجاد کاظمی سے ) گڈ بائے مسٹر چپس کو ایف اے کے نصاب سے ختم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا، تعلیمی سیشن2020/21میں پڑھایا جائے گا۔تفصیل کے مطابق سابق ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایف اے کے انگریزی نصاب میں دہائیوں سے پڑھائے جانے والے ناول گڈ بائے مسٹر چپس کو ختم کرکے اس کی جگہ پر سیرت النبیؐ کی کتاب شامل کرنے کا فیصلہ کیااور اعلان کیا تھا بورڈ آف گورنرزکے اجلاس میں فیصلہ کرکے اسے 2010/21کے نصاب سے ختم کیا جائے گا مگر اس کے برعکس بورڈ نے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے لٹریچر کا حصہ قرار دیتے ہوئے ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد گڈ بائے مسٹر چپس کی ڈھائی لاکھ کاپی کی پرپوزل تیار کرلی گئی ۔دوسری طرف اب تک دو ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں کام کرنے کو تیار نہیں ہوئے ،خالد راجو ایک دو روز بعد ہی محکمہ پراسیکیوشن میں واپس چلے گئے اور اب سپیشل ایجوکیشن کے ڈی جی سید طاہر رضا ہمدانی نے آرڈر کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود قائم مقام ایم ڈی سے چارج ہی نہیں لیا۔ذرائع کے مطابق وہ بھی چارج لینے سے پہلے ہی تبادلہ کروانے کی کوشش میں ہیں ۔ مستقل ایم ڈی نہ ہونے کی وجہ سے نصابی کتابوں کی ایلوکیشن رکی ہوئی ہے جس سے طلبہ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب تاحال مستقل ایم ڈی لگانے میں ناکام نظر آرہا ہے ۔12ویں جماعت کی پاکستان سٹڈی کی ایلوکیشن دو سال سے نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے کتاب مارکیٹ میں نایاب ہے ۔ طاہر رضا ہمدانی کا کہنا ہے مصروفیت کے باعث چارج نہیں سنبھالا، امید ہے ایک دو روز تک سنبھال لوں گا ، جہاں تک کتابوں کی ایلوکیشن نہ ہونے کا مسئلہ ہے وہ ابھی میرے علم میں نہیں ۔ ’گڈ بائے مسٹر چپس‘

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں