پاکستان میرا وطن ، ملک چھوڑنے پر دل ٹوٹ گیا:آسیہ
توہین مذہب کے مقدمے میں بری ہونیوالی آسیہ بی بی نے کہا کہ پاکستان میرا وطن ہے ،
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )توہین مذہب کے مقدمے میں بری ہونیوالی آسیہ بی بی نے کہا کہ پاکستان میرا وطن ہے ، ملک چھوڑنے پر دل ٹوٹ گیا۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو انٹرویو میں آسیہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان چھوڑنے کا بہت دکھ ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وہ اپنی رہائی اوربریت پر عدالت عظمیٰ کی شکر گزار ہیں۔