شرمندگی !بھارت نے ابھی نندن کی شناخت بدل دی

 شرمندگی !بھارت نے ابھی نندن  کی شناخت بدل دی

27فروری کی فضائی لڑائی کے بعد پکڑے گئے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن نے اپنی ظاہری شناخت بدل لی

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)27فروری کی فضائی لڑائی کے بعد پکڑے گئے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن نے اپنی ظاہری شناخت بدل لی، کمان جیسی موچھوں کی جگہ عام سائز کی موچھ رکھ لی جس سے اس کا چہرہ بڑی حد تک تبدیل ہو گیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی ایئر چیف بریندر سنگھ ڈھناؤ نے ریٹائرمنٹ سے قبل پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ونگ کمانڈر ابھی نندن کیساتھ مگ 21 طیارے پر اڑان بھری۔ اس موقع پر بھارتی ایئر چیف نے کہا کہ ابھی نندن اور ان میں دو باتیں قدر ے مشترک ہیں، دونوں پاکستان کیخلاف لڑچکے ہیں، دونوں جہاز سے محفوظ نکلنے میں کامیاب رہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں