حکومت نے پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کی منظوری دیدی

حکومت نے پارلیمنٹ لاجز میں  بیوٹی پارلر کھولنے کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیو ز رپورٹر) وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کی منظوری دے دی ۔ وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کیلئے نجی کمپنیوں سے مالی پیشکش طلب کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ وفاقی حکومت پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کیلئے نجی کمپنیوں کو جگہ لیز پر د ے گی۔ وزارت داخلہ پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے والی نجی کمپنی سے ماہانہ کرایہ وصول کرے گی۔ وزارت داخلہ بیوٹی پارلر کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں جگہ ابتدائی طور پر تین سال کی لیز پر د ے گی۔وزارت داخلہ نے بیوٹی پارلر نیشنل ٹیکس نمبر رجسٹر ڈ کمپنیوں کودینے کے احکامات دئیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں