’’بھارت اب حقیقی معنوں میں ہندوستان بن گیا‘‘
بل ہمارے لیے سیاہ دن ہے ،بھارت ہندو ریاست نہیں بنے گا:بھارتی صحافی امریکا بری طرح افغان جنگ ہارگیا:احمد رشید کی دنیا کامران خان کیساتھ گفتگو
لاہور(دنیا نیوز)بھارت اب حقیقی معنوں میں ہندوستان بن گیا ہے ،سیکولر ازم کے پردے میں چھپے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ،پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں ا پنے تجزیئے میں میزبان نے کہاکہ نہتے کشمیریوں پر بھارت کی فوج کے مظالم نے پوری دنیا کو حیران پریشان کر رکھا ہے ہندوؤں کیلئے دروازے کھول دیئے جبکہ مسلمانوں سے بھارتی شہریت چھیننا شروع کردی ہے ۔نئی دہلی سے نامور بھارتی کالم نگار ،صحافی سدھیندراکلکرنی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بل کی منظوری آج بھارت کے لئے ایک کالا دن ہے ۔بھارتی آئین کے لئے ایک سیاہ دن ہے ،اور اس بل کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔آزادی کے وقت بھارت نے خود کو ہندو ملک ہونے کا اعلان نہیں کیا تھا،قانون کے سامنے مسلمان ،ہندو ،سکھ ،عیسائی برابر ہیں ۔بھارت ہندو ریاست نہیں بنے گا۔مودی سرکار کچھ لوگوں کو گمراہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ہمیشہ کامیاب رہے گی۔بھارت کی ہندو کمیونٹی بھی اس کے خلاف لڑے گی۔افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے کہاکہ امریکا نے افغانستان میں 2کھرب ڈالر جھونک دیئے اس کے باوجود نہ افغانستان میں امن قائم ہوا نہ ہی امریکا اپنے مقاصد میں کامیاب ہوا ہے ، یہ سب کچھ امریکی دستاویزات کے ذریعے سامنے آیا ہے ۔ان دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی حکام 18سال سے افغانستان میں جاری جنگ پرامریکی عوام کو سچائی بتانے میں ناکام رہے ،2300امریکی فوجی ہلاک جبکہ ساڑھے 20ہزار فوجی زخمی ہوئے ،اس حوالے سے افغان امور کے ماہر سینئر صحافی احمد رشید نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکشافات خوش آئند ہیں ،حقائق سامنے آرہے ہیں کہ امریکا نے بہت بری طرح سے یہ جنگ ہاری ہے ، ان انکشافات سے افغانستان میں امریکی سیاست ،فوج اور ان کے بندوبست کو کاری ضرب لگی ہے اور اس وقت مذاکرات دوبارہ شروع کرنا بہت مشکل ہے ،ابھی چار اہم چیزیں ہونے والی ہیں۔