ٹوئٹر رینکنگ :عمران خان 5ویں بااثر ترین عالمی رہنما

ٹوئٹر رینکنگ :عمران خان  5ویں بااثر ترین عالمی رہنما

وزیراعظم عمران خان 5 ویں بااثر ترین عالمی رہنما بن گئے ۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان 5 ویں بااثر ترین عالمی رہنما بن گئے ۔ وزیراعظم نے مقبولیت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹوئٹر رینکنگ ویب سائٹ کے مطابق عمران خان کی ہر ٹویٹ کو اوسطاً 6 ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا جبکہ مودی کے ٹوئٹس کو اوسطاً 4 ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا۔امریکا کی ایک بین الاقوامی سروے کمپنی کے مطابق اس سال ٹوئٹر کی سب سے بااثر شخصیت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اول قرار پائے ، امریکی صدر دوسرے جبکہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان 5 ویں با اثر شخصیت قرار پائے ۔امریکا کے شہر نیو یارک سے کام کرنے والی نجی کمپنی بی سی ڈبلیو کا کہنا ہے کہ یہ سروے انہوں نے ٹوئٹر پر موجود ان رہنمائوں کے اکاؤنٹس کی اشاعت کے ڈیٹا کی مدد سے جمع کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں