2019:تیل کی قیمتوں میں 7بار اضافہ ،4بار کمی
گزشتہ برس پٹرول مجموعی طورپر 20روپے 77 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا
لاہور(عبدالقادر مدنی سے )سال 2019ء میں وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7بار اضافہ ،4بار کم کیں جبکہ 2بار قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کیا گیا ۔گزشتہ برس پٹرول مجموعی طورپر 20روپے 77 پیسے فی لٹر مہنگا جبکہ ڈیزل مجموعی طورپر16روپے 32پیسے فی لٹرمہنگا ہوا۔ اعدادو شمار کے مطابق عوام کو جنوری 2019ئمیں پٹرول فی لٹر 90روپے 97پیسے فی لٹر دستیاب تھا جو جنوری2020ء میں بڑھ کر 116روپے 60پیسے فی لٹر تک پہنچ گیا ۔ اسی طرح ڈیزل جنوری2019ئمیں 106روپے 68پیسے فی لٹر کے حساب سے عوام کو فروخت کیا جاتا تھا ، ڈیزل جنوری 2020ء میں 127روپے 26پیسے فی لٹر تک پہنچ گیا ۔حکومت نے جنوری2020ء کیلئے عوام کو ایک بار پھر مہنگائی کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرول2روپے 61پیسے اور ڈیزل2روپے 25پیسے فی لٹرمزید مہنگا کردیا ہے ۔