عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو تحریک مہنگائی و تحریک بحران کا نام دیدیا
مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو‘‘تحریک مہنگائی و تحریک بحران ’’ کا نام دے دیا
لاہور(سپیشل رپورٹر، سیاسی رپورٹر سے )عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شبر زیدی کے بعد مشیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک بھی لمبی چھٹی پر جانے کی تیار ی کررہے ہیں۔بجٹ کے بعد عمران خان کے ساتھ صرف مراد سعید،زرتاج گل اور پرویز خٹک ہی رہ جائیں گے ۔فواد چودھری،فردوس عاشق اور شیخ رشید جلد عمران خان کاساتھ چھوڑنے والے ہیں۔