لڑکی کا اپنی جنس تبدیل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع
لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
پشاور(آئی این پی )لڑکی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بچپن سے ہی مردوں کی زندگی بسر کر رہی ہوں، اب آگے زندگی گزارنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جنس تبدیل کرلوں، قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے عدالت آئی ہوں، میرا نام ساری دستاویزات میں تبدیل کیا جائے اور آپریشن بھی سرکاری ہسپتال میں سرکاری خرچ پر کیا جائے ۔