پاکستان کورونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل
پاکستان کو کورونا وائرس کاعلاج دریافت کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا،
اسلام آباد ، ایبٹ آباد (این این آئی) ایوب میڈیکل کمپلیکس کی 20رکنی ٹیم مریضوں پر تجربات کرنے کیلئے اہل قرار۔ امریکی قومی ادارہ صحت کی لائبریری برائے ادویات نے پاکستان کو فہرست میں شامل کیا۔ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے ٹی وی کو بتایا کہ پاکستانی ماہرین کی قابلیت کے اعتراف میں دوا کا تجربہ کرنے کی اجازت دی گئی۔ڈاکٹر عمرفاروق نے کہا پچیس ،پچیس مریضوں کے تین گروپ بنائے جائیں گے ، ایک گروپ کو2 ادویات ارتھرومائسین اور کلورو کوائن دی جائیں گی۔ دوسرے گروپ کے مریضوں پر ایک دوا کلورو کوئن کا تجربہ کیا جائے گا۔ تیسرے گروپ میں شامل پچیس مریضوں کیلئے روایتی طریقہ علاج اختیار کیا جائے گا۔ مریضوں کا چنائو ان کی صحت،عمر اور مرض کی شدت کی بنیاد پر ہوگا، عارضہ قلب یا دوسرے بڑے مرض میں مبتلا شخص پر تجربہ نہیں ہوگا۔ تینوں گروپ سے حاصل کردہ نتائج امریکی ادارہ برائے قومی صحت کو بھجوائے جائیں گے ۔