سپریم کورٹ:گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے پولیس سرٹیفکیٹ لازمی قرار
جرائم میں ملو ث گا ڑیو ں کی نشا ندہی کیلئے آن لائن تصدیق کا عمل شروع کیاجائے
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ نے کسی بھی گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے پولیس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیاہے عدالت نے صوبا ئی حکومتو ں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدا یت کی ہے کہ مو ٹر رجسٹریشن اتھا رٹی اور پو لیس جرائم میں ملو ث گا ڑیو ں کی نشا ندہی کے لیے آن لائن تصدیق کا عمل شروع کر یں،عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پٹیشن مسترد کر دی ۔ عدالت عظمیٰ نے امجد علی خان بنا م سرکار کیس میں تفصیلی فیصلہ جا ری کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کادرخواست گزار کو گا ڑی کی سپرداری کا حکم درست نہیں تھا ، عدالت عظمیٰ نے لاہور رجسٹری میں ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے کی کا پیاں تمام صوبا ئی حکومتو ں کے سیکرٹریز ایکسائز ایند ٹیکسیشن،آئی جیز،اسلام آباد کے ڈائریکٹر ایکسائز ایند ٹیکسیشن کو بھجوانے کی ہدا یت کی ہے ،عدالت نے صوبا ئی حکومتو ں اور چیف کمشنر اسلام آباد کو مو ٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے حوالے سے جا ئزہ لینے کا حکم دیا ہے تا کہ جرا ئم میں ملو ث گا ڑیو ں کی رجسٹریشن سے بچا جا سکے ،جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ تحریر کیا ہے ۔