14دن قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنیکی اجازت

 14دن قرنطینہ کیے گئے کرنسی  نوٹ استعمال کرنیکی اجازت

سٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو 14دن قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔

کراچی(بزنس رپورٹر) جاری کردہ سرکلر کے مطابق عالمی سطح پر مرکزی بینک 14روز تک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کررہے ہیں اور عالمی ادارہ صحت نے مسام دار سطح پر وائرس کی زندگی مختصر ہونے کی تصدیق کی ہے ۔سٹیٹ بینک کے سرکلر کے مطابق 14روز قرنطینہ کیے گئے نوٹوں کے عوض فراہم کیا گیا کریڈٹ واپس لے لیا جائے گا،نئے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹوں کے لئے کریڈٹ کی فراہمی جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں