وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی اور عملے کے 5افراد کورونا مریض
وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عملے کے ٹیسٹ کیے گئے تھے ،ان میں سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ایک ڈرائیور، ایک ٹیکنیشن، کلرک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام مثبت آنے والے افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں غیر ضروری افسروں اور سٹاف کے داخلے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے ۔