ویڈیو گیم پب جی پر پابندی کی درخواست قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکاحکم

 ویڈیو گیم پب جی پر پابندی کی درخواست قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکاحکم

لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو گیم پب جی پر پابندی کیلئے درخواست پر پی ٹی اے کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔درخواست شہری فیضان مقصود نے دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ویڈیو گیم پب جی بچوں کی شخصیت پر منفی اثر ڈال رہی ہے اور بچے میں قوت فیصلہ کی کمی اور شدت پسندی بڑھ رہی ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ گیم کو پلے سٹور سے ہٹایا جائے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی اے کوچھ ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں