پٹرول مزید 5سے 10،ڈیزل 2روپے فی لٹرسستاکرنے کافیصلہ
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں واضح کمی کے پیش نظر قیمتوں میں مزید کمی کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد(آن لائن) پٹرولیم انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا تھا پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ یکم مئی کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی جس کے بعد پٹرول کی قیمت 82 روپے کے لگ بھگ ہو گئی تھی۔ اس سے پہلے مارچ کے آخر میں بھی پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی۔