کورونا کا مریض10روز بعد وائرس نہیں پھیلا سکتا:تحقیق
ایسا مریض نیگٹیو ٹیسٹ کرائے بغیرہسپتال سے ڈسچارج ،امریکامیں پریکٹس جاری ٹیسٹ 3 ماہ تک پازیٹوآتا رہتا ،مگرکورونا مریض کو متاثرکرتا نہ ہی پھیلتا،نئی ریسرچ
لاہور(سید سجاد کاظمی سے )نئی ریسرچ کے مطابق کورونا کا مریض10روز بعد دوسروں تک وائرس نہیں پھیلا سکتا۔ اکیڈمی آف میڈیسن اور سنٹر فار انفیکشن ڈیزیز سنگا پور نے دیگر حوالہ جات کے ساتھ کورونا سے متعلق نئی تحقیق جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علامات کے دو روز قبل اور علامات کی تاریخ سے 10دن بعد کورونا کا مریض دوسروں تک وائرس پھیلانے کی صلاحیت کھو دیتا ہے لہذا امریکہ ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کو نئی ریسرچ کے مطابق ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ10روز بعد مریض کا نیگٹیو ٹیسٹ کرائے بغیر اسے ہسپتال سے ڈسچارج کردیں یعنی اب امریکہ میں کورونا پازیٹو آنے کے بعد مریض کا دوبارہ ٹیسٹ کرانے کے بجائے اسے دس روز بعد گھر جانے کی اجازت دے دی جاتی ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق علامات سے دو روز قبل اور10دن بعد کورونا کا مریض وائرس دوسرے شخص تک نہیں پھیلا سکتا، چاہے اس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو ہی کیوں نہ ہو۔ماہرین کے مطابق ایسے مریضوں کا ٹیسٹ تین ماہ تک پازیٹو آتا رہتا ہے مگر کورونا نہ تو اسے متاثر کرتا ہے اور نہ ہی دوسروں تک پھیلتا ہے ۔