لاہورمیں مارکیٹیں ساتوں روز کھلیں گی:ڈپٹی کمشنر

 لاہورمیں مارکیٹیں ساتوں  روز کھلیں گی:ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا کہنا ہے شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں ہفتے کے ساتوں روز کھلیں گی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )حکومت پنجاب کی طرف سے مارکیٹیں بند کروانے سے متعلق کوئی نیا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا ۔سپریم کورٹ کی واضح ہدایات پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے ۔پنجاب حکومت کی طرف سے مارکیٹیں بند کروانے بارے نئی پالیسی آئے گی تو عمل درآمد کروایا جائے گا ، فی الحال اکیس مئی کو ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں