سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی تجویز وزیراعظم کوارسال
وزارت خزانہ نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی تجویز بھجوا ئی ہے
اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وزارت خزانہ نے تنخواہوں میں 50 تا 100 فیصد تک اضافے کی تجویز مسترد کردی ۔ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کو ارسال کردہ تجویز میں کہا ہے کہ کورونا وائرس اور ملکی معاشی صورت حال کے باعث آئندہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ممکن نہیں ۔ تجویز میں کہاگہا ہے کہ گزشتہ 2 ایڈہاک الائونس بنیادی تنخواہوں میں ضم کرکے بنیادی پے سکیل پر نظر ثانی کی جائے اور تنخواہ میں 5 تا10 فیصد اضافہ کیا جائے ۔ دوسری صورت میں بنیادی تنخواہ پر10 فیصد ایڈہاک الائونس دیا جائے ۔ وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھجوائی گئی گریڈ1تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اور گریڈ17تا 22کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد یا گریڈ1تا 22کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز ناقابل عمل قرار دیدی۔