پنجاب :وزرا کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کابینہ میں تبدیلی کا امکان

پنجاب :وزرا کی کارکردگی  رپورٹ وزیراعظم کو پیش  کابینہ میں تبدیلی کا امکان

بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا قوی امکان،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے وزیراعظم کی منظوری کے بعدوزرا کی کارکردگی رپورٹ پر محکموں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے

لاہور(اخلاق باجوہ سے )ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ میں ردو بدل اور وزرا کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو دے دی ، پنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزرا کی رپورٹ وزیر اعظم کو جمع کرا دی گئی ہے جس پر مزید بات چیت 13جون کو وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر ہوگی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پنجاب کے اہم وزرا کے نہ صرف قلمدان تبدیل ہوں گے بلکہ نئے چہرے بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کو ایک بار پھردو حصوں میں تقسیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی وزارت ڈاکٹر اختر علی ملک کو دیئے جانے کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں