خواتین میں مردوں کی نسبت کورونا کی علامات زیادہ ظاہر ہوئیں: سروے

خواتین میں مردوں کی نسبت کورونا کی  علامات زیادہ ظاہر ہوئیں: سروے

معروف ادارے گیلپ نے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تازہ ترین سروے کے نتائج جاری کر د ئیے ہیں

اسلام آباد (آئی این پی )گیلپ کے تازہ ترین سروے کے مطابق مئی 2020 میں 12 فیصد پاکستانیوں کو بخار کی شکایت ہوئی جبکہ 4 فیصد پاکستانیوں کو خشک کھانسی اور ایک فیصد کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی ،پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر گیلپ کے سروے کے مطابق مئی میں 78 فیصد پاکستانیوں کو کورونا وائرس کی کوئی بھی تکلیف محسوس نہیں ہوئی،گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 19 فیصد خواتین اور 6 فیصد مردوں کو بخار اور کورونا وائرس کی دیگر علامات ظاہر ہوئیں ،خواتین میں مردوں کی نسبت کورونا وائرس کی علامات زیادہ ظاہر ہوئی ہیں،دوسری جانب پاکستان کے دیہات میں 14 فیصد جبکہ شہروں میں 7 فیصد لوگوں کو بخار ہوا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں