مودی خوفزدہ ، بھارتی حکومت کو سانپ سونگھ گیا
بھارت نے پنگا تو لے لیا ، گیم الٹ ہوگئی، مشاہد حسین ، دنیا کامران خان کیساتھ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین اور بھارت میں سرحدی تنازع جنگی ماحول میں بدلتا نظر آرہا ،بھارتی فوج نے چینی بارڈر کی خلاف ورزی کی تو چینی فوج نے (صفحہ3بقیہ نمبر27) جواب دیا اور بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے ۔اتنے بڑے نقصان کے باوجود بھارتی حکومت ،میڈیا کو سانپ سونگ گیا،ہر طرف خاموشی ہی خاموشی ہے ،پروگرام ‘‘دنیا کامران خان کے ساتھ’’کے میزبان کامران خان نے کہا ہے کہ مجال نہیں بھارت جنگ یا سرجیکل سٹرائیک کا نام لے ،عجب انداز میں دھاڑنے والا مودی اس وقت خوف میں ہے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اس واقعہ کے ہندوستان،خطے اور پاکستان پر اثرات پڑیں گے ،پاکستان کیلئے اچھی ڈیویلپمنٹ ہے ،ایک ملک جو خود پر تکبر کررہا تھا،اس کا تکبر ٹوٹ گیا،مودی نے پاکستان،چین،نیپال،بنگلہ دیش سے پنگا لیا ،کورونا وائرس بھی بڑھ گیا ہے ،معیشت تباہ ہورہی ہے ،ساری چیزیں بھارت کیخلاف جارہی ہیں،بھارت نے امریکا کے اشاروں پر چین سے پنگا تو لے لیا لیکن گیم الٹ ہوگئی ۔ سانپ سونگھ