اسٹاک ایکسچینج ،تیزی،انڈیکس مزید1428پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج ،تیزی،انڈیکس مزید1428پوائنٹس بڑھ گیا

کے ایس ای 100انڈیکس 164,467پر بند،153ار ب روپے منافع 497کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ،282میں اضافہ، 170کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی رہی اور  100 انڈیکس 1,400 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کاآغاز مثبت زون سے ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 164,787 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔کاروبار کے اختتام پر  100 انڈیکس1,428 پوائنٹس کے اضافے سے 164,467 پوائنٹس پر بند ہوا۔حصص بازار میں 40 کروڑ شیئرز کے سودے 18 ارب روپے میں طے ہوئے۔ اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 153 ارب بڑھ کر 18 ہزار 214 ارب ہوگئی ۔مجموعی طور پر 497 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 282 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 170 میں کمی اور 45 میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...