ایک سال کے دوران پنجاب کے قرضوں میں9ارب کمی

ایک سال کے دوران پنجاب  کے قرضوں میں9ارب کمی

بزدار حکومت نے ایک برس میں پنجاب کےملکی وغیر ملکی قرضوں میں کمی کردی

لاہور(محمد حسن رضا سے ) قرضوں سے متعلق پنجاب حکومت کی سٹیٹ بینک اور وفاقی وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں اہم انکشاف کیا گیا ہے ۔ دستاویزات کے مطابق جون 2019 سے جون 2020 تک پنجاب کے قرضوں میں 9ارب روپے کی کمی کی گئی ہے ، پنجاب حکومت جون 2019میں 9 کھرب 54 ارب کی مقروض تھی، جون 2020 میں قرض کم ہو کر 9 کھرب 45 ارب ہو گیا ۔صوبہ پنجاب پر 9 کھرب38 ارب کے غیر ملکی اور6اعشاریہ 7 ارب روپے کے ملکی قرضے واجب الادا ہیں ۔ پنجاب کے قرضے جی ایس ڈی پی کا 4اعشاریہ 2فیصد اور قومی جی ڈی پی کا 2اعشاریہ 3فیصد ہیں ۔ گراس سب نیشنل ڈومیسٹک پراڈکٹ میں پنجاب کے قرض کم ترین ہیں،پنجاب نے وفاقی حکومت سے کیش ڈویلپمنٹ لونز کی مد میں سب سے کم 15اعشاریہ 19ارب روپے حاصل کئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں