کورونا :200سے زائد آئی ٹی کمپنیاں بند ، پانچ ہزار افراد بیروزگار

 کورونا :200سے زائد آئی ٹی  کمپنیاں بند ، پانچ ہزار افراد بیروزگار

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے باوجود 200سے زائد آئی ٹی کمپنیاں بند اور5000سے زائد افراد بیروزگا ر ہو گئے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) جبکہ ہیلتھ کیئر اور گڈز سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے کاروبار میں بہتری آئی ، کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث آئی ٹی کمپنیاں مشکلات کاشکار ہو گئی ہیں ، کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث ہوٹلنگ، ا یئر ٹریولنگ ، ا یئر ٹکٹنگ ، سپورٹس ، ٹورازم سمیت دیگر شعبوں کو آئی ٹی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں مالی مشکلات کاشکار ہو گئیں ، ایک ہزار سے زائد کمپنیوں نے ملازمین کی تعداد میں کمی کردی ہے تاہم ملک میں ہیلتھ کیئر اور سروسز سے وابستہ آئی ٹی کمپنیوں کی تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد کمپنیوں نے ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی کیلئے منصوبے شروع کرد ئیے ،پاکستان میں 6000 سے زیادہ آئی ٹی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں