ڈیڈلاک ختم ،فلور ملز مالکان کی سفارشات مان لی گئیں
محکمہ خوراک پنجاب اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان آخر کار30 روزبعد ڈیڈلاک ختم ہو گیا
لاہور (عمران ملک)فلور ملز ایسوسی ایشن کی سفارشات مان لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری سطح پر گندم کی قیمت کو 14سو روپے فی من سے بڑھا کر 15سو یا 1475روپے رکھا جائے گا۔ ملوں کی طرف سے سو روپے گرینڈنگ چارجز سے گندم 1590سے 1600روپے فی من ہو گی جس سے 20کلو آٹے کا تھیلا سرکاری ریٹ پر 805 روپے سے 850روپے ایکس مل ریٹ ہو جائے گا جبکہ پرچون قیمت 875روپے ہو جائے گی۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فی کلو آٹے کی قیمت میں 3 سے ساڑھے 3 روپے کا اضافہ ہو جائے گا ۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اگر گندم کی اجرا کی قیمت 16سو روپے سے نیچے آئی تو پرائیویٹ سیکٹر ڈائریکٹ امپورٹ نہیں کر پائے گا۔ اس لئے امپورٹ کی پالیسی پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا ۔جبکہ دوسری طرف فلور ملز ایسوسی ایشن کی سفارش کو مانتے ہوئے سرکاری طور پر پنجاب کے 36اضلاع میں گندم کا ایک جیسا کوٹہ دینے پر نظر ثانی کی جائے گی ۔