دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے ڈاکٹرزکیلئے 25ہزار ماسک
دنیا میڈیا گروپ کے ایم ڈی نوید کاشف نے وزیر صحت کو سرجیکل ماسک دیئے میاں عامر کا تہہ دل سے شکریہ ، کورونا کیخلاف جنگ جیت جائینگے :یاسمین راشد
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )حفاظتی لباس کے بعد دنیا میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود کی طرف سے صوبائی وزیر صحت کو 25ہزارسرجیکل ماسک فراہم کردیئے گئے ۔دنیا میڈیا گروپ کے ایم ڈی نوید کاشف نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو سرجیکل ماسک دیئے ،سرجیکل ماسک موصول کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا دنیا میڈیا گروپ نے پہلے بھی حفاظتی لباس فراہم کیا، اب25ہزار ماسک فراہم کرنا فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرزکیلئے حوصلہ افزاہے ۔انہوں نے کہا ڈاکٹرز و میڈیکل کمیونٹی کیلئے حفاظتی لباس کی طرح 25000 سرجیکل ماسک دینے پر میاں عامر محمود کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے حالات اس وجہ سے اچھے ہیں کہ میاں عامر محمود جیسے لوگ ابھی موجود ہیں،وہ اس جنگ میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور کورونا کے خلاف جنگ ہم جیت کر دکھائیں گے ۔اس سے قبل دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے 9جون کو بھی صوبائی وزیر صحت کو ایک ہزار حفاظتی لباس فراہم کئے گئے تھے ۔