لیگی ایم پی اے اشرف انصاری پی ٹی آئی کی تقریب میں پہنچ گئے

لیگی ایم پی اے اشرف انصاری پی ٹی آئی کی تقریب میں پہنچ گئے

اقوام متحدہ میں تقریرکے بعدعمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، اظہار خیال عثمان ڈارنے لیگی ایم پی اے کوٹائیگرزفورس کی جیکٹ اور کیپ پہنائی

گوجرانوالہ(دنیا نیوز )لیگی ایم پی اے اشرف انصاری پی ٹی آئی کی تقریب میں پہنچ گئے ،لیگی ایم پی اے کو دیکھ کر حاضرین حیران رہ گئے ،اشرف انصاری نے کہا مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پرمنتخب ہوا،عمران خان کے اچھے اقدام پران کاساتھ دوں گا،اقوام متحدہ میں تقریرکے بعدعمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،اخلاقی جرأت کامظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان کاساتھ دیا،عمران خان اپنے نظریے سے ہٹ گئے توساتھ چھوڑدیں گے ،تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارنے لیگی ایم پی اے کو ٹائیگرز فورس کی جیکٹ اورکیپ پہنائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں