پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تمام دفاترآج سے دوبارہ فعال

 پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تمام دفاترآج سے دوبارہ فعال

کورونا کے سبب بند کئے گئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تمام دفاترآج 8جولائی سے دوبارہ فعال ہو جائیں گے

لاہور(خبر نگار )کورونا کے سبب بند کئے گئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تمام دفاترآج 8جولائی سے دوبارہ فعال ہو جائیں گے ، اس ضمن میں پبلک سروس کمیشن کے ہیڈ آفس اور تمام ریجنل دفاتر میں سٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق سرکاری اسامیوں کیلئے منسوخ کئے گئے انٹرویوزکا سلسلہ 13جولائی سے شروع ہو گا، روزانہ کی بنیاد پر صرف 15امیدواروں کے انٹرویو لئے جائیں گے ،انٹرویوز کمیٹیوں میں آٹھ امیدوار صبح 10 بجے ،سات امیدوار دوپہر ساڑھے 12 بجے پیش ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں