تعلیمی ادارے کھولیں یا نہیں؟فیصلہ آج وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا
کورونا وبا کے پھیلائو کے دوران بند کئے گئے تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلہ آج بروز بدھ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا
اسلام آباد، لاہور(ایجوکیشن رپورٹر،سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود آن لائن اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں صوبوں کی جانب سے تیار کردہ تجاویز اور ایس او پیز کا جائزہ لیاجائے گا، پنجاب میں تعلیم کے دونوں شعبے تعلیمی ادارے فوری کھولنے کے حامی نہیں، وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس کہہ چکے ہیں کہ حالات بہتر ہوں تو 15اگست کے بعد سکول مرحلہ وار کھولے جائیں، جبکہ وزیر ہائر ایجوکیشن نے اگست کے پہلے ہفتے کالجز کو مرحلہ وار کھولنے کی تجویز دی ہے ، دیگر صوبوں کی بھی تجاویز پر غور کے بعد حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا،خیال رہے وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند کیا گیا ہے ۔