احساس پروگرام ، اہلیت کی تصدیق کیلئے ویب پورٹل کا اجرا

  احساس پروگرام ، اہلیت کی  تصدیق کیلئے ویب پورٹل کا اجرا

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں اہلیت کی تصدیق کیلئے ویب پورٹل کا اجرا کر دیا گیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اعلامیہ میں کہا گیا کہ وہ افراد جو 8171 اور پرائم منسٹر لیبر پورٹل پر احساس ایمرجنسی کیش کی امدادی رقم کیلئے اندراج کروا چکے ہیں وہ حتمی نتائج کیلئے ویب پورٹل پر اپنا شناختی کارڈنمبردرج کر کے اپنی اہلیت معلوم کر سکتے ہیں۔پورٹل کا لنک درج ذیل ہے ۔اعلامیہ کے مطابق https://ehsaas.nadra.gov.pk/ehsaasTracking/احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ25 لاکھ56 ہزارسے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں